Posts

Showing posts with the label ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar

انتخابات سے قبل خیبر پختوںخواہ میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی دھمکیاں موصول

پشاور: خیبر پختوںخواہ میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں، سیاسی شخصیات میں سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور امیر مقام سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ میں 15سیاسی شخصیات کوشدت پسندوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی سیاسی شخصیات کی فہرست تیارکرلی ہے، ترجمان نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور ن لیگی سابق ایم این اے امیر مقام کوشدت پسندوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیرامتیازقریشی ،سینیٹرہدایت اللہ ، پی ٹی آئی کےرہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جے یو آئی ف کےملک عدنان وزیراوراحسان اللہ ، سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سےمتعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZUDRjcI

’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی

نیٹ فلکس انڈیا نے سنجے لیلا بھنسالی کی بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر کو جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’دیوداس‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلمیں بنانے والے بالی ووڈ کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں پر ایک ویب سیریز تیار کی ہے جس کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Netflix US (@netflix) ’ہیرا منڈی‘ میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر کی دھوم مچ گئی ہے، ٹیزر میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Netflix India (@netflix_in) ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھ...

پشاور سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اوچ شریف: انٹر چینج پر موٹر وے پولیس نے پشاور سے سکھر ہتھیاروں کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم 5 موٹر وے پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب پولیس نے کارروائی کی اور ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایس پی موٹر وے کے مطابق اسلحے کی کھیپ ممکنہ طور پر سندھ کے کچے کے علاقے منتقل کی جارہی تھی، ہزاروں گولیاں اور اسلحہ کی کھیپ گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔ ایس پی موٹر وے نے بتایا کہ مزمان سے ایئر کرافٹ، جی تھری، کلاشنکوف، رائفلز، پستول کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی گئی جبکہ کارروائی میں 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZiU9Fvn

وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری نے ماحول محسور کن بنا دیا

خیبر : طویل خشک سالی کے بعد برفباری نے وادی تیراہ میں برف کی سفید چادر ڈال اوڑھ لی، برفباری سے سیاحوں کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری نے ماحول محسورکن بنادیا، بدلتے موسم کے ساتھ سیاحوں نے بھی وادی کا رخ کر لیا ہے۔ طویل خشک سالی کے بعد برفباری نے وادی تیراہ میں برف کی سفید چادر ڈال اوڑھ لی ، وادی تیراہ کی قدرتی خوبصورتی اور دلفریب نظارے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ سیاحت کے حوالے سے وادی تیراہ بڑی تیزی سے سیاحوں کو مرکز بن رہا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کےمختلف علاقوں میں برفباری نے زورپکڑلیا، جس کے باعث کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ملکہ کوہسار مری میں جاری برفباری نے موسم ٹھنڈا کردیا جبکہ سوات،مالم جبہ اورکالام میں بھی سیاحوں کا رش لگ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے چار فروری تک ملک بھرمیں مزید بارشیں اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہواوں کا سلسلہ آج سے اتوار تک اثر انداز رہے گا، جمعے اور ہفتے کے روز موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طفیانی کاخدش...

پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر  علی ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ہم ہائی کورٹ جارہے ہیں تو صبح صبح فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت میں وکلاکو جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ملزم کا بیان قلمبند کئے بغیر فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا،کل شام تک بیان قلمبند نہیں ہوئے تھے، بیانات ریکارڈ کئے بغیر فیصلہ سنایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ فیصلے کی کاپی کے لیے درخواست دیں گے، توشہ خانہ کیس کےفیصلےکیخلاف بھی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے ، احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست بھی دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے میں آئینی وقانونی نکات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E0SovDQ

غار حرا کی زیارت کے لیے نئی سہولیات کونسی ہیں؟

Image
سعودی عرب کے 6 اداروں نے مکہ مکرمہ میں غار حرا (جبل حرا) کی زیارت کو آسان بنانے کے لئے خاص اقدامات اُٹھائے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ رائل کمیشن، وزارت ثقافت کے ماتحت آثار قدیمہ کا ادارہ ہے، سعودی وژن کے ماتحت ضیوف الرحمن پروگرام، محکمہ سیاحت، مکہ میونسپلٹی اور محکمہ شہری دفاع غار حرا کے زائرین کو مربوط پروگرام کے تحت تمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ ایک سینٹر جبل حرا کے پاس قائم کیا گیا ہے جہاں آنے والے زائرین کو غار حرا کی زیارت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے یہ پروگرام زائرین کو ثقافتی اور دینی اعتبار سے عمرہ و حج کے پروگرام کو یادگار بنانے کی غرض سے تیار کیا ہے۔ مذکورہ اداروں کے مطابق آئندہ ایام میں زائرین جبل حرا کے دامن میں واقع حرا کلچرل سینٹر سے نجی گاڑیوں کے ذریعے غار حرا پہنچ سکیں گے، جوکہ صرف 3 کلو میٹر کا ہے۔ ماضی میں آنے والے زائرین اپنے طریقے سے دشوار گزار راستوں سے گزر کر غار حرا کی زیارت کرتے تھے جس سے حادثات بھی رونما ہوتے تھے۔ العربیہ چینل کے مطابق زائرین کو غار حرا کا سفر شروع کرنے سے قبل ضروری احتیاطی تد...

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد : بجلی 5 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرکل سماعت کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔ جس میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے ، نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرکل سماعت کرے گی۔ اضافہ دسمبر2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، من و عن اضافے کا بجلی صارفین پر49ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ خیال رہے نیپرا نے نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2loWQVt

مکہ مکرمہ کے محلوں میں پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ

مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مکہ کے تمام محلوں میں پری پیڈ پارکنگ قائم کی جائے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الشرائع سیکٹر کی اہم شاہراہ عمر قاضی تک پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’میونسپلٹی چاہتی ہے کہ پبلک مقامات پر گاڑیاں منظم انداز میں پارک کی جائیں۔‘شہر میں غیر منظم پارکنگ کا سلسلہ ختم ہوجائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کی تمام سڑکوں پر پری پیڈ پارکنگ مہیا کی جائے گی، پری پیڈ پارکنگ منصوبہ بین الاقوامی شہروں میں پارکنگ کے نظام کے جائزے کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔ ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر 4 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی اُنہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز اور اہم اقتصادی مقامات پر آنے جانے والوں کی سہولت کے لیے ان تمام مقامات پر پری پیڈ پارکنگ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ جبکہ معذوروں کے لیے پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Nc5hZJQ

اے این پی کا نواز شریف سے معافی مانگے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے عوام سے متعلق بیان پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے نواز شریف سے معافی مانگے کا مطالبہ کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے ٹوئٹر پر نواز شریف کے بیان کی مذمت کی اور لکھا نوازشریف صاحب اپنے الفاظ واپس لے کر پوری قوم سے معافی مانگیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے قائد اور تین بار وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے، ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا، جس پر عبدالولی خان نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ ثمربلور نے مزید کہا کہ نوازشریف صاحب شاید آج ایک بار پھر تاریخ دہرا رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا ہر شخص اس ملک میں معزز سمجھا جاتا ہے لیکن پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی زندہ ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور میں منشور جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں نواز شریف نےکہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں، یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے، 2013 میں ان کی حکومت بننے ہی نہیں...

پاکستان کا بھارت سے دہشت گردی پر وضاحت سمیت دیگر آپشنز پر غور

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت سے دہشت گردی پر وضاحت اور ناظم الامور کی طلبی سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا، سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھی بھارتی وزارت خارجہ نے تردید نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت سےدہشت گردی پروضاحت اورناظم الامورکی طلبی سمیت دیگرآپشنزپرغور کر رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹ4 سے 5ممالک کی سرزمین استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھی بھارتی وزارت خارجہ نےتردیدیاانکارنہیں کیا اور بھارتی وزارت خارجہ نے سنگین الزامات کے باوجود سفارتی و دیگر چینلز سے رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپس، واٹس ایپ، ٹیلی گرام اوربرطانوی ایپس کو استعمال کیا جاتا ہے اور دہشت گردی کے لئے مقامی ایجنٹوں کو مختلف اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں جبکہ یکمشت ادائیگیوں کی بجائے مرحلہ وارادائیگیاں بینکوں اور ہنڈی و دیگر ذرائع سے کی جاتی ہیں۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ شاہد لطیف اور محمد ریاض قتل کے علاوہ بھی کئی اور واقعات پر تحقیقات جاری ہیں، پاکستان نے بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی والے تیسرے ملک سے بھی معلومات ک...

سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

راولپنڈی : سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کر دیئے گئے، مقرر کردہ وکیل ملزمان کی نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت شروع ہوئی توملزمان کی جانب سے کوئی سینئروکیل پیش نہ ہوا۔ کیس کی سماعت ساڑھے 12بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئروکیل پیش نہ ہوا، حقائق اورحالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلاکوکئی مواقع فراہم کیے گئے، اب عدالت کےپاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچاکہ وہ ملزمان کیلئےاسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقررکرے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادسےاسٹیٹ ڈیفنس کونسل کیلئے ای میل سے وکلا کی فہرست طلب کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا، خط میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے قابل وکلاکے نام فراہم کئے۔ اب اسٹیٹ ڈیفنس کونسل ملزم بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود کے کیس کی نمائندگی کریں گے، ملک عبدالرحمان،ایڈووکیٹ کو بانی پی ٹی آئی کیلئے اور حضرت یونس، ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کیلئے ا سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر  کیا گیا ہے...

رابی پیرزادہ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی ؟

Image
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’حیا بائیرابی‘ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ لانچ کر دیا۔ شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ’حیا بائیرابی‘ کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کرنے کی خبردی۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آخرکار مجھے اب ’حیا بائیرابی‘کا پہلا آڈٹ مل گیا۔ Finally got the first audit of #hayabyRabi , I want to make it the best clothing brand of Pakistan with highest quality and serve for our women working in #rabipirzadafoundation Pray for me #PakistanExposes pic.twitter.com/lkcLqzpU4C — Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 26, 2024 رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں، میں ’حیا بائیرابی ‘کو پاکستان میں اعلیٰ ترین معیار کیساتھ کپڑوں کا بہترین برانڈ بنانے اور رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن میں کام کرنیوالی خواتین کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔ رابی پیرزادہ نے شادی کرلی؟ واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ کا شمار پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان طو...

الیکشن 2024 پاکستان : پیپلزپارٹی کی نا اہلی نے ہماری غلطی پر بھی پردہ ڈال دیا‌، مصطفیٰ کمال

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نا اہلی نے ہماری غلطی پر بھی پردہ ڈال دیا، بلاول نے اگر پنجاب میں کہہ دیا کہ لاہور کو کراچی بنادیں گے تو لاہور والے بھاگ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے242بلدیہ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہم آج تک گٹر کے ڈھکن نہیں لگا سکے، کراچی گاؤں گوٹھ نہیں بلکہ75 فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں چوری نہیں ڈکیتی کاموقع ملالیکن ہم نےحرام کانوالہ نہیں لیا، ایک نظامت کےدورمیں 300 ارب روپےخرچ کیے، مجھ پرایک روپےکی کرپشن کابھی الزام نہیں لگایاجاسکتا۔ رہنما ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی سیٹیں ہیں جہاں ایک باربھی نہ جاؤں لیکن ایم این اےبن جاؤں لیکن بلدیہ کی سیٹ بہت مشکل ہے یہاں بہت حریف ہیں، بلدیہ ٹاؤن کی پسماندگی دیکھ کریہاں سے الیکشن لڑ رہا ہوں، بلدیہ میں پورے سال صرف 6 گھنٹے پانی آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی نااہلی نے ہماری غلطی پر بھی پردہ ڈال دیا، پیپلزپارٹی نے کہا لاہور کو کراچی بنا...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث بھارتی حکومت اور’’را‘‘ بے نقاب

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث بھارتی حکومت اور ”را“ بے نقاب ہوگئی ، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘خفیہ طورپرپاکستان میں دہشت گرد قوتوں اور کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آر ایس ایس اور ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی سرکار اور”را“ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہیں۔ مودی سرکار نے خطے اور بالخصوص پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور خطے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ خفیہ طور پر پاکستان میں دہشت گرد قوتوں اور ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کر رہی ہے، مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ گزشتہ سال اپریل میں بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والا گلزار امام شنبے بھی بھارتی حکومت اور ”را“ کے ایما پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہا۔ دسمبر 2023 میں بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارت بلوچستان میں خفیہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستان میں انتشا...

بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی، اسد قیصر کا دعویٰ

صوابی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی جلسے سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نےمجھے3بارصدرپاکستان بنانےکی آفرکی تھی لیکن میں نے پروٹوکول کی وجہ سے صدرپاکستان کا عہدہ نہیں لیا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں نےعلاقےکی تعمیروترقی کےلئےاسپیکرشپ کاعہدہ لیا، امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے، بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو انکار کیا جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 40 سال افغانستان میں جنگ ہوئی جس کی وجہ سےہماراملک تباہ ہوگیا، نواز شریف کی سلیکشن ہوچکی ہے۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UZ0J5jw

اے آر وائی نیوز گجرات کے نمائندہ عامر محمود بٹ گزشتہ رات سے لاپتہ

لاہور : اے آر وائی نیوز گجرات کے نمائندہ عامر محمود بٹ لاپتہ ہوگئے ، جس کے باعث اہلخانہ پریشان ہیں، بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد کا فون بھی بند آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوزگجرات کے نمائندہ عامر محمود بٹ گزشتہ رات سےلاپتہ ہے ، اہلخانہ نے عامربٹ کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سول لائن گجرات میں دے دی ہے۔ بیٹے شرجیل عامر بٹ نے پولیس کو درخواست میں کہا ہے کہ والد رات ساڑھے8 بجے گھر سے نکلے،ان کاکچھ پتہ نہیں، میرے والد کا فون بھی بند آرہا ہے۔ پولیس کی جانب سےعامر محمود بٹ کے لاپتہ ہونےکے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/leoCTdY

کویت: وزارت داخلہ کا سخت انتباہ جاری

کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ خاص طور پر ای پیمنٹ لین دین کے بارے میں ایک سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھوکہ دہی کے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں انہیں مطلوبہ خرید و فروخت کے لین دین کے لیے متفقہ رقم کی منتقلی کرنے پر آمادہ کرنا شامل ہے۔ وزارت شہریوں اور رہائشیوں کو چوکس رہنے کے لیے خبردار کر رہی ہے۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ لین دین فرضی ”آن لائن ادائیگی”کے پیغامات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ حکام نے ایک سرکاری بیان میں عوام میں بیداری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، انتباہ خاص طور پر ان اسکیموں کی فریب کارانہ نوعیت پر زور دیا ہے، جس میں عوام کو قانونی بینک کھاتوں میں رقوم جمع کیے بغیر رقم کی منتقلی کا لالچ دیا جاتا ہے۔ الیکٹرانک ادائیگی کی دھوکہ دہی کی بڑھتی ہوئی لہر کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے یہ احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ شہری اور رہائشی اپنے مالی لین دین کی حفاظت کے لیے فعال اقدامات کریں۔ یہ بینک کھاتوں کا جائزہ لے کر، بینک سے ٹیکسٹ پیغامات کی وصولی ک...

پاکستان میں کتنے فیصد بچے اسکول جاتے ہیں اور کتنے نہیں؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد : پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں بچوں کے انداراج سے متعلق رپورٹ جاری کردی ، تعلیم جاری رکھنے کی شرح اضافے کے ساتھ 77 فیصد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ 19 سمیت دیگر چیلنجز کے باوجود 2017 سے 2022 تک تعلیمی اداروں میں بچوں کے انداراج میں 12.28 ملین اضافہ ہوا، 2017 میں تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد 28.69 ملین تھی جو بڑھ کے 2022 میں 40.97 ملین ہوگئی۔ رپورٹ میں کہنا تھا کہ اسکول نہ جانے والی بچوں کی شرح 44 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد رہ گئی ہے ، تعلیم جاری رکھنے کی شرح اضافے کے ساتھ 77 فیصد ہوگئی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے کہا کہ پینے کے صاف پانی، ٹوائلٹ، چار دیواری اور بجلی کی سہولیات میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، کلاس روم میں بچوں کی تعداد کا عالمی معیار حاصل کرنے کا سفر جاری ہے ۔ پرائمری سے ہائر سیکنڈری سطح تک رسمی اسکولز کی تعداد 227,506 ہے جو 73 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پرپبلک اور پرائیویٹ سکولزودیگر سمیت کل 313,418 تعلیمی ادارے ہیں جن میں سے پرائمری سے لے کر ہا...

کراچی: انٹر میں فیل ہونے والے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فیل ہونے والے انٹر کے طلبا کی اسکروٹنی فیس خود دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹرسال اول کے نتائج پرطلبہ تاحال سراپااحتجاج ہیں ، اب گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی طلبہ کی آواز بن گئے ہیں۔ کراچی کے طلباء کو میٹرک اور انٹر میں فیل کرنے کے معاملے کی انکوائری کرنے گورنر سندھ خود انٹر بورڈ پہنچے، چئیرمین انٹر بورڈ سے ملاقات میں نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی رپورٹ طلب اور ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی ، اسکروٹنی فیس بھی خود دینے کا اعلان کردیا۔ گورنرسندھ نے کراچی کےسرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ جن کالجز کے پرنسپلز اپنے طلبہ کے نتائج سے مطمئن نہیں وہ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سے رجوع کریں، تاکہ طلبہ کی جائزشکایات کا ازالہ کیا جائے۔ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی بیس روز میں پیپرز کی مکمل اسکروٹنی کروائیں گے اسکروٹنی کا عمل شفاف ہوگا، جس کی غلطی ہوگی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کراچی میں دل دہلا دینے والے خودسوزی کے واقعے کی ...

کوہلی اور ہیری بروک کی ٹیسٹ میچوں سے دستبرداری پر ناصر حسین نے کیا کہا؟

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 25 جنوری سے شروع ٹیسٹ سیریز سے انگلش کھلاڑی ہیری بروک اور دو میچوں سے کوہلی کے دستبرداری پر ناصر حسین کا موقف سامنے آ گیا۔ بھارت ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہا ہے جس کا آغاز 25 جنوری سے ہو رہا ہے تاہم انگلش کھلاڑی ہیری بروک پوری سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں تو بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ابتدائی دو میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے یوں سیریز اور میچز سے دستبرداری پر کرکٹ کے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے تاہم سابق انگلش کپتان ناصر حسین کا موقف بھی اس حوالے سے سامنے آ گیا ہے۔ ناصر حسین نے ویرات کوہلی اور ہیری بروک کے سیریز اور میچز سے دستبرداری پر کہا کہ دونوں کرکٹرز ذاتی وجوہات کی بنا پر میچ چھوڑ رہے ہیں، کھیل میں ہر کسی کو اس کا احترام کرنا چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے ان کرکٹرز کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ غیر ملکی جریدے ڈیلی میل کے لیے اپنے کالم میں ناصر حسین نے لکھا کہ کچھ چیزیں کرکٹ سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔ بروک کی طرح کوہلی نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ابتدائی میچز نہ کھیلن...